بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف کمشنر نے اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی مارچ اور امن و امان کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے بلڈنگ انڈسٹریل ایریا کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ نقص امن میں گرفتار افراد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق سب جیل میں قیدیوں اور عمارت کی سیکیورٹی آئی جی پولیس کے سپرد ہوگی۔ قیدیوں کا ریکارڈ گریڈ 17 کے پولیس افسر کے پاس ہو گا۔