بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لال قلعے پر مبینہ حملے کا الزام، بھارتی عدالت سے پاکستانی شہری کی سزائے موت کی توثیق

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے پاکستانی شہری کی سزائے موت کی توثیق کر دی، ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے محمد عارف عرف اشفاق نے دہلی کے تاریخی لال قلعے پر مبینہ حملے کے کیس میں سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دی تھی۔ تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے اسے بھی خارج کر دیا ہے۔ دہلی پولیس نے دعویٰ کیاکہ 2000ءمیں گرفتار ہونیوالےمحمد عارف کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے ، شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک فعال رکن تھے،بھارت کی سپریم کورٹ نے تین نومبر جمعرات کے روز محمد عارف عرف اشفاق کی اس نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کی جو انہوں نے اپنی موت کی سزا کے خلاف دائر کی تھی۔ تاہم انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی اور سپریم کورٹ نے پھر سے ان کی موت کی سزا کی توثیق کر دی۔بھارتی حکام کے مطابق محمد عارف کا تعلق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے ہے اور پولیس نے انہیں تقریباً 22 برس قبل یعنی 2000میں دہلی کے لال قلعے پر مبینہ حملے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد سے ہی وہ جیل میں ہیں۔ دہلی پولیس کا دعوی ہے کہ وہ شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک فعال رکن تھے۔انہیں لال قلعے میں مبینہ حملے کے سلسلے میں پہلے ذیلی عدالت، پھر دہلی کی ہائی کورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی۔ اسی کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا تھا اور بعض شواہد کو چیلنج کرتے ہوئے، وکلا نے عدالت سے اس پر نظر ثانی کی اپیل کی تھی۔بھارت کے چیف جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس بیلا ایم ترویدی پر مشتمل بنچ نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے یہ استدعا قبول کر لی کہ اس حوالے سے الیکٹرانک ریکارڈ پر بھی غور کیا جائے۔بنچ کا کہنا تھا ʼʼہم نے الیکٹرانک ریکارڈ سے متعلق ان کی یہ درخواست تسلیم کر لی کہ ان پر غور نہ کیا جائے‘‘۔