مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاندار استقبال پر مانسہرہ کے عوام کا شکریہ جبکہ شاندار استقبال پر عوام کاشکریہ اداکرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں ہر جلسے میں اپنے آپ کو کہہ کر جاتا ہوں کہ میں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا لیکن میں جب تقریر کیلئے کھڑا ہوتا ہوں تو پنڈال سے ڈیزل کی آواز آنا شروع ہوجاتی ہے،وزیراعظم نے کہاکہ برے اور مشکل وقت میں پوری کوشش کی کہ ڈیزل کی قیمت کم کی جائے۔نوجوان پاکستان کامستقبل ہیں ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ میں کرکٹ کی دنیاکاسپرسٹار رہ چکاہوں،نوجوانوں کو سکھانا چاہتا ہوں کہ تباہی اور عظمت کا راستہ کون سا ہے۔
اراکان اسمبلی کے ووٹوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد میں جو منڈی لگی ہوئی ہے اس میں لوگوں کو خریدنے کیلئے 25کروڑ کی آفر کی جارہی ہے،صالح محمد خان کے ضمیر کو خریدنے کیلئے 20 سے 25کروڑ روپے رکھے گئے،صالح محمد کے پاس بھی2 راستے تھے کہ وہ پیسے لے کر کہتے کہ عمران خان بہت غلط آدمی ہے،زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے سچ اورحق کاراستہ بہت مشکل ہوتاہے،اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف قرار داد پاس کرائی،
اب ہر سال 15مارچ اسلامو فوبیا کیخلاف دن منایا جائے گا،وزیراعظم نے کہاکہ آزادی رائے کے نام پر مسلمانوں کو تکلیف دی جاتی تھی،گزشتہ 30سال فضل الرحمان سیاست میں ہے اس نے یہ کیوں نہیں کیا،وزیراعظم نے کہاکہ جس معاشرے میں انصاف،قانون کی حکمرانی نہ ہو و ہ ترقی نہیں کرسکتا،وزیراعظم نے اپوزیشن کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تین چوہے مل کر میرا شکار کرنا چاہتے ہیں، ہم انہیں شکست دیں گے
یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان انہیں این آر او دے۔وزیراعظم نے کہاکہ اللہ نے مجھ سے اورمیری حکومت سے وہ کام لیاجوکسی حکومت سے نہیں لیا۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ عدم اعتماد کی نہیں ساری جنگ این آر او کی ہے،یہ چاہتے ہیں کرپشن کیسز ختم ہوجائیں انہیں این آر او دیاجائے۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے ہر خاندان کو 10لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی
جس کے تحت کسی بھی ہسپتال سے علاج کرایاجاسکتاہے،وزیراعظم نے کہاکہ2کروڑ خاندانوں کو 14ہزار روپے،گھی، آٹے اور چینی پر 30فیصد سبسڈی،20لاکھ خاندانوں کو گھر بنانے کیلئے سود کے بغیر 20لاکھ روپے دے رہے ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ ماضی میں ایسے لیڈر آئے جنہوں نے ملک کا پیسہ چور ی کرکے باہر بھیجا،ملک کو دوسروں کا غلام بنادیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم امریکہ کیلئے جنگ لڑ رہے تھے اور وہ ہم پر ڈرون حملے کررہا تھا۔اپوزیشن پرتنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ اپنی دولت کے غلام ہیں انہوں نے کبھی ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی۔ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، لیکن ملک کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے









