پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ایلون مسک کے تمام تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے ماہانہ 8 ڈالرز فیس وصولی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
عدنان صدیقی نے مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے ماہانہ فیس وصولی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’جب میں نے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کروالی تو یہ خبر سامنے آگئی‘۔
Just when I got my account verified, comes this news. For $8 per month, you can easily have bots and fakes as verified accounts. Hello impersonators. Bye bye authenticated profiles. Waiting for another Adnan Siddiqui to crop up on Twitter;) #waywardelon pic.twitter.com/yqH8giwKGB
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) November 2, 2022
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’8 ڈالزر ماہانہ ادا کرکے آپ باآسانی بوٹس اور جعلی تصدیق شدہ اکاؤنٹس استعمال کر سکتے ہیں‘۔
عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’نقالی کرنے والوں کو ٹوئٹر پر خوش آمدید جبکہ تمام تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو الوداع‘۔
اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’اب ٹوئٹر پر ایک اور عدنان صدیقی کے آنے کا انتظار کریں‘۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے حامل کے لیے ماہانہ 8 ڈالر فیس وصولی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
ایلون مسک کے اس فیصلے پر ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قابل اعتماد ذرائع کی شناخت و تصدیق مشکل ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ ہائی پروفائل شخصیات کے لیے تصدیق شدہ یا بُلو ٹِک کا یہ فیچر فی الحال مفت ہے۔
جلد یہ سبسکرپشن سروس امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین کے لیے متعارف کروا دی جائے گی۔









