بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فالج کا شکار ہونے والی بھارتی اداکارہ اندریلا شرما وینٹی لیٹر پر منتقل

بھارت(شوبز ڈیسک) بنگال کی اداکارہ اندریلا شر ما کو تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بنگال سے تعلق رکھنے والی  اداکارہ اندریلا شرما فالج کا شکار ہوئیں تھیں جس کے بعد ان کی حالت بگڑنے کے باعث انہیں اسپتال  لے جایا  گیا جہاں  اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اداکارہ  دو مرتبہ  کینسر کا شکار ہونے کے بعد اسے شکست د ینے میں کامیا ب ہوئی تھیں تاہم اس  بار ڈاکٹروں کو اس کے دماغ میں متعدد کلاٹس ملے ہیں جس کی وجہ سے اس کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔


اندریلا  کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر نازک حالت میں ہیں۔