بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میجر جنرل ریٹائرڈ محمد ارشاد پنجاب پولیس سروس کمیشن کےنئے ممبر تعینات

لاہور(ممتاز نیوز) گورنر پنجاب نے میجر جنرل ریٹائرڈ سجاد رسول ہلال امتیاز (ملٹری) کی بطور ممبر پنجاب پولیس سروس کمیشن تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا اور پنجاب پولیس سروس کمیشن آرڈیننس کی سیکشن 4 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائرڈ محمد ارشاد ہلال امتیاز ملٹری کو تین سال کےلئے پنجاب پولیس سروس کمیشن کا ممبر تعینات کردیا۔
دریں اثناء ڈاکٹر سید بلال حیدر کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے ،گریڈ19کے افسر سید بلال حیدرکی تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن پنجاب (لاہور) شفاعت علی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ گریڈ19کے افسر طارق محمود کو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے ۔ گریڈ18 کے افسر عدیل اسلم کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردی گئیں ۔ اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کردیے گئے ۔