شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ سے گولی کے ٹکڑے نکال دیے گئے ہیں کیونکہ انہیں نہ نکالنے سے مرکزی شریان متاثر ہونے کا خطرہ تھا۔
عمران خان کی صحت کے حوالے سے براہ راست بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کی دونوں ٹانگوں کے ایکسرے دکھائے جن میں گولیاں لگی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو چار گولیاں لگیں، دائیں طرف کی ٹانگ میں لگی ہوئی ایک گولی نے ہڈی کو نقصان پہنچایا، بائیں طرف ٹکڑے چھوٹے تھے جنہوں نے کوئی فریکچر نہیں کیا۔
ڈاکٹر فیصل کے مطابق دائیں ٹانگ میں مرکزی شریان کے انتہائی قریب ٹکڑے موجود تھے، اگر یہ شریان کٹ جائے تو بہت تیزی سے خون نکلتا ہے اس لیے سرجری کرکے یہ چاروں ٹکڑے نکالے گئے۔ بائیں طرف سے کوئی ٹکڑا نکالنے کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ وہ کوئی خطرہ نہیں بن رہے تھے۔
Dr. Faisal Sultan gives a briefing on Chairman PTI @ImranKhanPTI's injuries from the failed assassination attempt. #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے pic.twitter.com/BFSJD3D2dr
— PTI (@PTIofficial) November 4, 2022









