سڈنی(سپورٹس ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 27 ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، ایونٹ کا اختتام جیت کر ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ انگلش ٹیم کو اپ سیٹ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ سیمی فائنل میں رسائی کیلئے اہم میچ ہے، کوشش ہوگی لنکن ٹائیگرز کو شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی ممکن بنائیں۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں ٹاپ 2 ٹیموں کا فیصلہ آج انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین میچ کے بعد ہوگا، اگر انگلینڈ لنکن ٹائیگرز کو شکست دیتا ہے تو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ بنالے گا جبکہ شکست کی صورت میں آسٹریلیا سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گا۔
قبل ازیں گزشتہ روز میزبان آسٹریلیا افغان سائیڈ کو محض 4 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا۔









