بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی شہری کی ناک میں دانت نکلنے کا ہولناک انکشاف۔۔۔سوشل میڈیا پر خبر وائرل

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک شخص کی ناک میں دانت نکل آیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک 38 سالہ شخص کو کئی برس سے سانس لینے میں دشواری کا مسئلہ لاحق تھا، علاج کے لیے کلینک جانے پر انکشاف ہوا کہ اس کے دائیں نتھنے میں دانت نکل آیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی جب رائنواسکوپی اور کمپیوٹنگ ٹوموگرافک امیجنگ کی گئی تو مریض یہ جان کر سخت پریشان ہو گیا کہ اس کے نتھنے میں ایک دانت بے ترتیب انداز میں نکل آیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دانت مریض کی ناک کے درمیان موجود پتلی دیوار کو ایک طرف ہٹاتا ہوا نمودار ہوا تھا، ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ایک انتہائی نایاب بیماری ectopic tooth کا شکار ہوا ہے، جس میں ناک میں غیر معمولی طور پر بے ترتیب دانت اُگ آتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مریض کا کہنا ہے تھا کہ سانس لینے میں دشواری کے لیے علاوہ اسے کوئی تکلیف نہیں ہوئی کبھی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس غیر معمولی کیس کی تفصیلات ساگر کھنہ اور مائیکل ٹرنر نامی ماہر امراض دنداں نے دی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع کی ہیں، انھوں نے لکھا کہ رائنواسکوپی میں دائیں نتھنے کے فرش میں ایک سخت، غیر نرم، سفید ماس دیکھا گیا۔

بعد ازاں ڈاکٹروں نے اس دانت کو نتھنے سے منہ اور ناک کی سرجری کے ذریعے نکالا، جس کی لمبائی 14 ملی میٹر تھی۔ جب کہ مریض کی ناک میں رکاوٹ کی علامات سرجری کے تین ماہ بعد دور ہوگئیں۔