اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر کاٹنے میں تاخیر پر عدالت میں وضاحت دی کہ پنجاب حکومت نے عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے سے منع کر رکھا تھا۔اس حوالے سے اب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ نے ردِعمل دیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد پہ کرنے سے روکا ہے۔
۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پولیس کو پولیس کی مدعیت میں پولیس کی مرضی کی ایف آئی آر کرنے سے روکا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
نامعلوم افراد پہ کرنے سے روکا ہے۔ https://t.co/W1crSNKIgG
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 7, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا سکا۔چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی درج کر سکتی ہے،90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آئی جی پنجاب بتائیں کتنے وقت میں ایف آئی آر درج ہو گی؟ایف آئی آر میں تاخیر ہو رہی ہے تو مطلب ہے کہ شواہد ضائع ہو رہے ہیں،عدالت فوجداری نظام انصاف بلا رکاوٹ چلانے کو یقینی بنائے گی،یہ عدالتی ذمہ دار ہے۔آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومتِ پنجاب نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ صوبائی حکومت کا مختلف مؤقف ہو تب بھی پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ معاملے پر ابھی از خود نوٹس نہیں لے رہے،بصورت دیگر از خود نوٹس لیں گے۔ سپریم کورٹ نے 24 گھنٹے میں عمران خان پر قاتلے حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قرار دیا کہ آئی جی پنجاب اور پولیس کو عدالتی تحفظ دیں گے۔








