اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ واقعہ پر پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے داخلی وخارجہ راستے بند ہو گئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتجاج کے باعث ایئرپورٹ چوک، مری روڈ، فیض آباد، آئی جے پی روڈ، صدر سے اسلام آباد میں داخلہ بندہو گیا، بیکری چوک، کھنہ پل سے بھی اسلام آباد میں داخلہ بندہوگیا۔
مظاہرین نے ٹیکسلا ایم 2 موٹروے اسلام آبادٹول پلازہ سے بند کردی ،ٹیکسلا موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کردیاگیا،جس کے باعث ٹیکسلا موٹروے پر لاہور اور پشاورجانے والی ٹریفک بندہو گئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔









