راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کے دوران بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والا کارکن کرنٹ لگنے سے جھلس گیا۔تفصیلات کے مطابق مری روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران ایک کارکن نعرے لگوانے کے لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا ,کارکن جب بلندی پر پہنچا تو اچانک آگ بھڑک اٹھی اور بجلی کا جھٹکا لگنے سے وہ اونچائی سے نیچے گر گیاجسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال لے جانے کی کوشش کی مگر راستے بند ہونے کی وجہ سے اس میں شدید مشکلات پیش آئیں ۔
پی ٹی آئی کا احتجاج ،نعرے لگوانے کیلئے بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والا کارکن کو کرنٹ لگ گیا








