اسلام آباد:سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں نے سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کے ساتھ ہونے والے بہیمانہ ،غیرانسانی اور غیراخلاقی سلوک کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔پارلیمانی پارٹی نے اس حوالے سے قائم کردہ سپیشل کمیٹی کو یکسر مستردکردیا۔ایوان بالا کے معزز سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کے ساتھ اس غیراخلاقی، غیرانسانی سلوک اور ایوان کے تقدس کی پامالی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اپنے عہدے سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن نے اعظم سواتی کے معاملے پرقائم خصوصی کمیٹی کو مستردکردیا








