کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کے قریب خود کش حملے کے دوران زخمی اور ایک آنکھ سے محروم ہو جانے والی طالبہ نے یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان پاس کر لیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق فاطمہ امیری نامی طالبہ نے یونیورسٹی کے داخلے کے لیے دیے گئے امتحان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ʼجو ٹاسک مجھے اپنی دونوں آنکھوں کے ساتھ پورا کرنا تھا اب ایک آنکھ کے ساتھ کروں گی،امتحان کے روز میں حملے میں زخمی ہو گئی تھی، میری آنکھ میں درد تھا، میں سوالات پر مشتمل پیپر کو اچھی طرح پڑھ نہیں پا رہی تھی، لیکن اب میں سمجھتی ہوں آنکھ کے نقصان کے بعد میں زیادہ مضبوط ہوں۔
خودکش حملے میں آنکھ سے محروم ہونیوالی افغان طالبہ یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب








