بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر ہال آف فیم میں شامل،گوگلی کے ناقابل فراموش موجد قرار ‘

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہال آف فیم کا عظیم اعزاز دینا  ان کی اسپن باؤلنگ میں مہارت و قابلیت کا اعتراف کرنا ہے،

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی  کی جانب سے پاکستانی معروف کرکٹر عبدالقادر  (مرحوم) کو گوگلی کا ناقابل فراموش موجد تسلیم کرتے ہوئے انکا نام” ہال آف فیم“ میں شامل کرلیا ہے۔ عبد القادر کا ایوارڈ  کل سڈنی میں موجود ان کے بیٹے عثمان قادر سیمی فائنل سے پہلے وصول کرینگے۔

آئی سی سی نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر کو ان کی لیگ اسپن باؤلنگ میں قابلیت کی بنیاد پر ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قادر کی لیگ اسپن، گوگلی اور رسٹ اسپن باؤلنگ کی جھلک آج بھی میدانوں میں نظر آتی ہے۔

یاد رہے کہ عبدالقادر نے 70 سے 80 کی دہائی میں دنیا کے بڑے بلے بازوں کو اپنی تباہ کن باؤلنگ سے پریشان  کئے رکھا ۔ انھوں نے پاکستان کی طرف سے 236 ٹیسٹ وکٹیں لیں۔ لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر 2019 میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔