بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے چچا بلند اقبال ترکئی کو شوکاز نوٹس

صوابی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے چچا بلند اقبال ترکئی کو شوکاز نوٹس جاری کرکے پارٹی رکنیت معطل کردی۔ شوکازنوٹس پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویزخٹک نے جاری کیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلند اقبال ترکئی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ بلند اقبال ترکئی کی پارٹی ممبر شپ معطل کرکے 2 دن میں جواب طلب کر لیا۔واضح رہے صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے اپنے چچا ایم این اے عثمان ترکئی کو کالج کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے روک دیا، دوران تقریب فریقین میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔