بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے 450 ملین ڈالرز قرض کیلئے شرائط پوری کردیں، عالمی بینک

اسلام آباد : عالمی بینک نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 450 ملین ڈالر کے قرض کے ریزیلیئنٹ انسٹیٹیوٹ فار سسٹین ایبل اکانومی (RISE-II) پروگرام سے منسلک تمام شرائط کو پورا کر لیا ہے۔

توقع ہے کہ عالمی بینک کا بورڈ آف ڈائریکٹرز نومبر 2022 کے اندر اس کی منظوری دے دے گا۔ وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بات چیت بھی جاری ہے جس کے تحت ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) 450 ملین ڈالرز کی شریک فنانسنگ کی منظوری بھی دے گا، اس طرح پاکستان کو 900 ملین ڈالرز کی کل فنڈنگ ​​فراہم کی جائے گی۔ تمام منسلک شرائط پوری کر دی گئی ہیں۔

ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ایکٹو کاؤنٹر سائکلیکل اخراجات (بریس) پروگرام کے ساتھ اے ڈی بی کے بلڈنگ ریزیلینس کے تعاون کے طور پر ایک اور علیحدہ500 ملین ڈالرز فراہم کرنے پر بھی غور کر رہا ہے اور پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے منگل کو اس منصوبے کی منظوری دے دی جس سے اے آئی آئی بی سے 500 ملین ڈالرز کا قرض حاصل کرنے کے لیے ایک اور شرط کو پورا کرنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

مجموعی طور پر پاکستان اگلے چند ہفتوں کے عرصے میں ورلڈ بینک اور ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 1.4 ارب ڈالرز کی توقع کر رہا ہے جب ملک ڈالر کی لیکویڈیٹی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔