بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاستی اثاثوں کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرناعمران نیازی حکومت کی شناخت ہے،اسحا ق ڈار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ حکومت ریاستی وسائل کاغلط استعمال کررہی ہے ۔27

مارچ کوہونیوالے جلسے کے حوالےسے حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کولانےکے لیے خصوصی ٹرینیں چلارہی ہے۔سابق وزیرخزانہ نے حکومت پرالزام لگاتے ہوئے کہاکہ

قومی وسائل کا غلط استعمال،ریاستی اثاثوں کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنااورٹیکس دہندگان کے پیسوں پراپنی پارٹی کے جلسے کرناعمران نیازی حکومت کی شناخت ہے۔