بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران ہاشمی کیساتھ کام کے بعد حمیمہ ملک نے اپنی آپ بیتی سنادی

کراچی: معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے شکوہ کیا ہے کہ لوگ آج بھی ان کا عمران ہاشمی کے ساتھ کام نہیں بھولے اور اب تک انہیں ان سے متعلق طعنے دیے جاتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں حمیمہ ملک نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے بلکہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کو انجوائے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی لوگ اب بھی انہیں عمران ہاشمی سے متعلق طعنے دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب انہوں نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کمنٹس کرکے پوچھا کہ عمران ہاشمی یاد نہیں آ رہے۔

یاد رہے کہ حمیمہ ملک نے2014 میں بالی ووڈ فلم نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا۔