گجرات (نیوز ڈیسک )گجرات میں باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہد کی مکھیوں کے حملے سے 150 سے زائد باراتی متاثر ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیاہے ۔ اہل علاقہ کا کہناتھا کہ بارآت کی آمد پر بچے نے شہد کی مکھیوں کے چھتے میں پتھر مار دیا جس پر مکھیاں مشتعل ہو گئیں اور باراتیوں پر حملہ کر دیا ۔








