بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے حواس پر درجنوں مقدمات کی وجہ سے بابر اعوان سوار،بابر اعظم کو مبارکباد کے ٹویٹ میں بابر اعوان کو مبارکباد دےدی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)سابق وزیراعظم اور 1992کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کے ذہن پر موجودہ سیاسی حالات اور اپنے اوپربننے والے درجنوں مقدمات کی وجہ سے پارٹی رہنما اور ممتاز قانون دان بابر اعوان ذہن پر سوار ۔ بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مبارکباد کے ٹویٹ میں بابر اعوان لکھ گئے تاہم بعدازاں اس غلطی کا احساس ہونے پر نام کی تصحیح کردی ۔

— فوٹو: اسکرین گریب