بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈار کاسود کیخلاف اپیل واپس لینے کا اعلان خوش آئند، اسلامی نظام نافذ کیا جائے، مولانا زاہد محمود قاسمی

اسلام آباد: چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان نائب صدر ملی یکجہتی کونسل مولانا زاہد محمود قاسمی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف کیے گئے فیصلے بارے سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مرکزی علماء کونسل حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر وطن عزیز سے سودی نظام کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے اور جید علماء کرام کی مشاورت سے سود سے پاک اسلامی نظام نافذ کیا جائے ۔مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل اور معیشت کی تباہی کی جڑ سودی نظام ہے سودی نظام نے ہمارے ملک کی بنیادیں ہلا دی ہیں ۔پاکستان کی تمام دینی جماعتیں اور اور دینی طبقہ سود کے خاتمے کےلیے وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ۔ سودی نظام کو ہرسطح پر ختم کرنے کےلیے حکومت عملی اقدامات شروع کرے 22 کروڑ حکومت سے مکمل تعاون کرے گی ۔