امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جا کر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ سابق وزیراعظم کی عیادت کے لیے گئے۔ انھوں نے فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن، جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
عمران خان سے سراج الحق کی ملاقات ، عیادت کی ،جلد صحت یابی کے لیے دعا








