بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور،تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کی کامیاب کارروائی، گاڑی سے سونا اور سعودی کرنسی برآمد

پشاور:سٹی ڈویژن کے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے اہم شخص کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کی گاڑی سے ساڑھے نو کلو گرام سے زائد سونا، چھ لاکھ سعودی ریال بھی ملزم کے قبضہ سے برآمد کئے گئے ہیں۔برآمد سونا اور کرنسی کی مالیت تقریبا 16 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے جو کہ منی لانڈرنگ کے طور پر سمگل کیا جا رہا تھارقم اور سونا کو دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے استعمال کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ملزم کا دہشتگردانہ تنظیموں سے تعلق بارے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایس پی سٹی عبدالسلام خالدنے بتایا کہ ملزم کی بابت بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔