سینیٹ کے محاذ پر پاکستان تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کو ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا امکان ظاہر کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سینیٹر شہزاد وسیم کی جگہ اعظم سواتی کو ایوان بالا میں اپویشن لیڈر منصب پر لایا جائے گا، حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔
پی ٹی آئی جلد اس حوالے سے ضابطہ کی کارروائی کے لیے چیئرمین سینیٹ کو مراسلہ لکھے گی، اعظم سواتی کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی کا سینیٹراعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا عندیہ








