لاہور:ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرے کی ادائیگی کے لیے 14 دن کی چھٹی مانگ رکھی تھی جو کہ اب منظور کر لی گئی جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ کنور محمد شاہ رخ گریڈ 21 کے پولیس آفیسر ہیں، فیصل شاہکار کے چھٹی پر جانے کے باعث ان کو چارج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے معاملے اور تقرری تبادلوں پر پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کے درمیان اختلافات تھے۔ آئی جی پنجاب نے سپریم کورٹ میں بتایا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر سپریم کورٹ کے حکم پر نہیں کاٹی گئی۔









