سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے بھی فارغ ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ایاز صادق کابینہ ای سی ایل کمیٹی کے کنونئیر مقررکر دیئے گئے، کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ،وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ۔
ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کو بطور رکن شامل کیاگیاہے، وزیر مواصلات اسعد محمود اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہوگئے، اعظم تارڑ کو قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے بھی ہٹایا گیا تھا۔
اعظم نذیر تارڑ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے بھی فارغ








