پشاور: سنگین مالی بحران کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی فنڈ منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے محکمہ پی اینڈ ڈی کو صرف انتہائی ضروری منصوبوں کےلئے فنڈ مختص کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے وفاق سے فنڈز کے حصول کےلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں مالی خسارے پرقابو پالیں گے۔
صوبائی حکام مالی بحران سے نکلنے کے لئے ورلڈ بینک اور ایشائی بینک سے بھی رابطے کیے ہیں اور اس سلسلے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے لئے 60 سے 70 ارب ملنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں مالی بحران سنگین ، ترقیاتی فنڈ منجمد








