بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا سعودی تیل کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں رہ سکتی، شہزادہ عبد العزیز

ریاض: سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ دنیا سعودی عرب کے تیل کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں رہ سکتی ، سعودی تیل کی برآمدات کامنقطع ہونا دنیا دو یا تین ہفتے برداشت نہیں کر سکتی، سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کو ناکام بنانے کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کی ضرورت ہے، توانائی کے شعبے پر سائبر حملوں خطرات بڑھتے جا رہے ہیں ، ریاض میں انٹرنیشنل سائبر سیکورٹی فورم کے دوران اپنی تقریر میں انہوں نے ہیکرز کو شکست دینے میں مدد کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا اور کہا کہ ’ہمیں سائبر حملے کم کرنے کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کی ضرورت ہے۔