اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان میں اختلافات سامنے آگئے۔پی ٹی آئی منحرف ارکان کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی منحرف ارکان نے افضل ڈھانڈلہ کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے پہلے ملک احمد حسین دیہڑ کو پارلیمانی لیڈر بنایا تھا۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں اختلافات








