واشنگٹن: امریکا میں گزشتہ اکتوبر میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس کےباوجود یہ موجودہ دہائی کی بلند ترین سطح ہے۔ جمعرات کو جاری سرکاری اعداد و شمار کے لحاظ سے صدر جوبائیڈن کی ڈیموکریٹ انتظامیہ پر مہنگائی کے تناظر میں دباؤ برقرار ہے۔ کانگریس پر کنٹرول کے لئے صدر بائیڈن کو ری پبلکن پارٹی سے سخت مقابلے کا سامنا ہے تاہم حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کو برتری رہی۔
مہنگائی میں کمی کے باوجود امریکا میں افراط زر کی بلند ترین سطح








