بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریگولرائزیشن میں تاخیر،ایجوکیٹرز مرکزی کور کمیٹی کا 27 دسمبرکو سی ایم ہائوس پنجاب کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

اسلام آباد(ممتازنیوز) ریگولرائزیشن میں تاخیرپرایجوکیٹرز کی مرکزی کور کمیٹی نے 27 دسمبر سی ایم ہائوس پنجاب کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔ایجوکیٹرز مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران موجود شرکاء نے کہا کہ کہ آج سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں چودہ ہزار سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز آٹھ سال سے کام کر رہے ہیں۔ یہ ایجوکیٹرز NTS ٹیسٹ پاس کرکے میرٹ پر بھرتی ہوئے تھے لیکن بعد ازاں ان پر کمیشن کا دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو دینے کی شرط عائد کر دی گئی۔ایجوکیٹرز غیر مشروط مستقلی کے لیے بنی گالہ پنجاب اسمبلی اور سی ایم ہائوس کے سامنے دھرنے دے چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے متعدد بار ان کے مطالبہ کو تسلیم کیا اور جلد مستقل کرنے کا وعدہ کیا لیکن دو سال گزر جانے کے بعد بھی مستقلی کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔اجلاس کے شرکاء نے خبردار کیا کہ یکم دسمبر تک اگر مستقل نہ کیا گیا تو یکم دسمبر سے بڑی احتجاجی تحریک شروع ہو گی۔مختلف اضلاع میں کنونشن ہوں گے اور 27 دسمبر کو سی ایم ہائوس پنجاب کے سامنے 14000 ایجوکیٹرز اور آفیسرز مستقلی کے نوٹیفیکیشن تک دھرنا دیں گے۔