خیبرپختونخوا پولیس کے کمانڈوز کو لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکورٹی پر تعینات کر دیا گیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی خدشات پر کےپی سے پولیس کمانڈوز چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے ہیں۔
کمانڈوز زمان پارک میں عمران خان کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کلوز سرکل میں کےپی پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
عمران خان نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہونے تک لاہور میں ہی قیام کریں گے اور لانگ مارچ کو راولپنڈ میں جوائن کریں گے۔
خیبرپختونخوا پولیس کے کمانڈوز لاہور میں عمران خان کی سیکورٹی پر تعینات








