سوشل میڈیا پر اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رہنما میجر (ر) خرم حمید روکھڑی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔
خرم حمید روکھڑی جمعرات کو جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بحیثیت پی ٹی آئی رہنما شامل ہوئے اور اپنی ہی پارٹی پر پاکستانی فوج کے افسران پر تنقید کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
اسی پروگرام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ سے منسلک شخصیات کے درمیان مذاکرات کروانے کی کوششیں بھی کررہے تھے اور اس سلسلے میں انہوں نے کئی ملاقاتیں بھی کیں۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ مذاکرات کی کوششیں کررہے تھے لیکن عمران خان نے انہیں دو بار ملاقات کے لیے بلایا لیکن ان سے ملاقات نہیں کی۔
خرم حمید روکھڑی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خود پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کا الزام فوجی افسران پر لگانا درست نہیں اور وہ ان الزامات کو درست نہیں مانتے۔
آپ کے پروگرام میں تحریک انصاف کے لوگ نہیں جاتے کیونکہ جیو کا بائیکاٹ ہے، لیکن آپ ویسے فون کر کے پوزیشن پوچھ لیا کریں مناسب نہیں کہ آپ اپنے ناظرین کو غلط مؤقف دیں جس کا پارٹی سے تعلق نہ ہو، واضع کر چکے ہیں عارف علوی صاحب کے علاوہ کسی کے پاس بات چیت کا مینڈیٹ نہیں ہے https://t.co/rRVaPptO31
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 11, 2022
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئررہنما فواد چودھری نے خرم حمید روکھڑی کو اپنی جماعت کا رہنما ماننے سے ہی انکار کردیا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں فواد چودھری کو خرم حمید روکھڑی کے ساتھ کھڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’سینکڑوں لوگ تصویریں لیتے ہیں اور میں نہیں جانتا کون ہیں؟‘
یہ صاحب ہیں کون۔ نہ کبھی پہلے دیکھا نہ سنا ان کے بارے۔ اللہ جانے کون کون رہنما تحریک انصاف بن کر سامنے آئے گا۔ https://t.co/wdCVWx6vMx
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 10, 2022
اسی طرح کا مؤقف سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایک اور قریبی ساتھی شہباز گل نے بھی اختیار کیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ صاحب ہیں کون؟ نہ کبھی پہلے دیکھا، نہ سنا ان کے بارے میں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اللہ جانے کون کون رہنما تحریک انصاف بن کر سامنے آئے گا۔‘
سینئر صحاف حامد میر نے پی ٹی آئی یا اس کے رہنماؤں کا نام لیے بغیر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق وزیراعظم اور عمران خان کے دیگر ساتھیوں کو خرم حمید روکھڑی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
اینکر پرسن کے مطابق یہ ویڈیو عمران خان کے مظفر آباد میں ایک حالیہ دورے کے دوران بنائی گئی تھی۔
حامیر میر نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’کچھ مہربان پوچھ رہے ہیں یہ میجر خرم حمید کون ہے؟ کوئی کہہ رہا ہے کہ عمران خان تو پچھلے ایک سال سے اس آدمی کو ملے ہی نہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’گستاخی معاف! صرف چند ہفتے پہلے خان صاحب جلسے سے خطاب کے لیے مظفر آباد پہنچے تو وہاں ان کا استقبال کرنے والوں میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ خرم بھی موجود تھے۔‘
کیا یاداشت اتنی کمزور ہے 😂 https://t.co/W1sGn924YI pic.twitter.com/OnzBzrOP7j
— Krishna Kumari (@KeshooBai) November 11, 2022









