بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بلوچستان میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت، نعر ے بازی

ژوب، دکی(ممتازنیوز) بلوچستان بھر میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات جمعہ کو دکی کے شادوزئی اور ترین قبائل نے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی ۔ میونسپل کمیٹی سے سینکڑوں افراد کی ریلی ڈاکخانہ چوک پر مظاہرے میں بدل گئی ۔ اس موقع پر پاک فوج حمایت اور فوج مخالف پروپیگنڈکے خلاف نعرے بھی لگائے گئے ۔ بلدیاتی نمائندے ، لیبر فیڈریشن اور پولیٹیکل ورکرز بھی مظاہرے میں شریک ہوئے ۔ژوب میں بلوچستان عوامی پارٹی نے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی ۔ ریلی کے شرکا نے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات نامنظور کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھ رکھے تھے ۔شرکا کا کہناتھا کہ فوج کے خلاف الزام تراشی اور پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جارہا ہے ۔