اسلام آباد:چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر ردعمل سامنے آگیا ۔
ویڈیو بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو کچھ دوسرے ممالک کا بھی دورہ کرنا تھا، سعودی ولی عہدکا دورہ، پاکستان کے داخلی معاملات کے باعث ملتوی نہیں ہوا۔
طاہراشرفی نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد نے اپنے شیڈول کے مطابق یہ دورہ ملتوی کیا ہے، سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کیوں ملتوی ہوا؟ طاہر اشرفی نے بتادیا








