بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 عمران نیازی میرٹ کا چیمپین بنتا ہے، بتائے پنجاب کے دونوں وزیر اعلی کس میرٹ پہ لگائے تھے؟احسن اقبال

گجرات :وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی میرٹ کا چیمپین بنتا ہے وہ بتائے پنجاب کے دونوں وزیر اعلی کس میرٹ پہ لگائے تھے؟۔وہ کوٹلہ گجرات میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کو امن اور استحکام کی ضرورت ہے تاکہ ترقی کر سکے،عمران انتشار سے ملک کا عالمی امیج خراب کر رہا ہے۔دریں اثناایک ٹی وی انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی کاموں پر توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیرنو کے مرحلے کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئین کے تحت طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے میرٹ اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر نئے آرمی چیف کی تقرری کریں گے۔