بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل: جمائما کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟ بتادیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے مابین فیصلہ کن معرکہ ہو گا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے معروف کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں گرجتے بادلوں کے درمیان عالمی خطاب کے لیے جنگ کریں گی۔

دنیا بھر میں موجود کروڑوں شائقینِ کرکٹ کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور نامور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی فائنل میچ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرکے سب کے دل جیت لئے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے  ٹوئٹر پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص خصوصی جرسی پہنے نظر آ رہا ہے جس کا نصف حصہ پاکستان جبکہ نصف انگلینڈ کی نمائندگی کرتا نظر آرہا ہے۔

پوسٹ دیکھیں:

 

 ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے 8 منٹ قبل ہوگا جب کہ ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام منعقد ہوگا۔

میوزیکل پروگرام میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جب کہ میچ کے اختتام پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو ہونے والے فائنل میچ کے لیے بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے جس کی وجہ سے فائنل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔