پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ جس میں اللّٰہ کی رضا ہے ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے فائنل کے بعد محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللّٰہ ہم اٹھائے ہوئے تھے سر اپنے اور جس میں اللّٰہ کی رضا ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں۔
Alhumdulillah, hum uthaye howe the sir apne. Or jis me Allah pak ki raza, hum us me hamesha raazi hain.
Hum jaagti ankho se khwaab dekhte rahain ge and will continue to work hard for excellence, in sha Allah. Grateful to you all for your support. Well played @englandcricket! pic.twitter.com/tHggSKCAU9
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) November 13, 2022
محمد رضوان نے کہا کہ ہم جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھتے رہیں گے، اور اچھا کھیلنے کے لیے اپنی محنت کو جاری رکھیں گے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وکٹ کیپر بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی تعریف بھی کی۔









