یورپین یونین کمشنر برائے داخلہ یلوا جانسن دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔
یورپین یونین کمشنر یلوا جانسن وفد کے ہمراہ کل وزارت خارجہ کا دورہ کریں گے۔
یورپین یونین کمشنر کل وزراء برائے داخلہ، تعلیم، سمندر پار پاکستانی، وزیر اعظم، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق یورپین کمشنر افغان تارکین وطن کی پاکستان سے بیرون ممالک منتقلی پر مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گی، افغان تارکین وطن کے مشاورتی اجلاس میں برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور دیگر سفراء شرکت کریں گے۔
یورپین یونین کمشنر پاکستانی حکام سے امیگریشن امور، غیرقانونی تارکین وطن کا معاملہ اٹھائیں گی۔
یورپین یونین کمشنر برائے داخلہ 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں








