سڈنی(سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی فتح پر انگلش کھلاڑیوں کی ٹرافی کے ہمراہ جشن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
ان ویڈیوز اور تصاویر میں کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ جشن مناتے تو کہیں اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر بنواتے دیکھا گیا۔
Respect for religious diversity is an essential element of any peaceful society.
Here England captain Jos Buttler asked Adil Rashid and Moeen Ali to leave before they celebrated with champagne. Respect.#ENGvsPAK #T20WorldCup22 #T20WorldCupFinal pic.twitter.com/Tu9pvqKZba
— Mohd Shahnawaz Hussain (@Mohd_S_Hussain) November 13, 2022
سوشل میڈیا پر انگلش کھلاڑیوں کے جشن کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو شیمپین جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم اس جشن سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے معین علی اور عادل رشید کو اشارہ کیا جس کے بعد دونوں کرکٹر اس جشن سے علیحدہ ہوگئے۔









