بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ شہر میں 2 نئے پولیس اسٹیشن قائم

کوئٹہ (ممتاز نیوز )کوئٹہ شہر میں 2 نئے پولیس اسٹیشن قائم ہوگئے ۔ دونوں اسٹیشنز شہید پولیس اہلکاروں کے نام سے منسوب کئے گئے،تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 2نئے پولیس اسٹینشز قائم کردئیے گئے ،پیرکوآئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کا کوئٹہ میں رمضان محمد حسنی جناح ٹاؤن اور جمیل کاکڑ پولیس اسٹیشنز کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھاکہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا، روایتی تھانہ کلچر کو ختم کرنا ترجیح ہے،انہوں نے کہاکہ اے ایریا اور بی ایریا کی تقسیم کو ختم کرنا ہوگا ۔ لیویز کو پولیس فورس میں ضم کرنا ضروری ہے،کوئٹہ میں ایف سی کی 40 چیک پوسٹس میں سے 15پر پولیس اہلکار تعینات کردئے ہیں ۔ 25 پر بھی پولیس جلد تعینات کردیں گے ۔ اس سے پہلے آئی جی پولیس نے نئے پولیس اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہیسر نے ، وسائل اور تھانوں کی افادیت پر بریف کیا