بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا ، پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ،قاسم سوری

کوئٹہ (ممتاز نیوز )عمران خان حملہ اور اعظم سواتی مبینہ وڈیو لیک ایشو پر پی ٹی آئی بلوچستان نے درخواست سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں جمع کروادی ۔ درخواست قاسم سوری تحریک انصاف بلوچستان کے صدر نے رجسٹرار آفس میں جمع کروائی ۔ عمران خان قاتلانہ حملہ میں مبینہ افراد کے نام اور سینیٹر اعظم سواتی وڈیو معاملہ پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ۔ چیف جسٹس پاکستان سے سینیٹر اعظم سواتی اور عمران خان حملہ میں سوموٹو نوٹس لینے کی درخواست ہے ۔ عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے ۔ یقین ہے انصاف ہوگا ۔ قاسم سوری پی ٹی آئی بلوچستان صدر کا سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں درخواست جمع کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا ، پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ۔ ہمارا سوال ہے کہ صحافی ارشد شریف کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیوں ہونا پڑا ۔ حقیقی آزادی کے مشن میں یقین ہے عدالت میرٹ پر ہی فیصلہ دے گی ۔ ایک سوال پر کہا قتل اور اقدام قتل کی ایف آئی آر میں جن پر شک ہو ان کے نام شامل ہوتے ہیں ۔