کابل: افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ نے قاضیوں کو حدود اور قصاص کے معاملات پر شرعی شرائط پوری کرکے ان کے شرعی قوانین کی روشنی میں فیصلے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی سربراہی انصاف کی فراہمی پر مامور قاضیوں کا اجلاس ہوا۔
طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قاضیوں کا ہدایت کہ چوروں، اغوا کاروں اور باغیوں کے خلاف معاملات کا بغور جائزہ لیں۔
افغان طالبان کے امیر نے ہدایت کہ وہ معاملات جن میں حدود اور قصاص کی تمام شرعی شرائط پوری ہوتی ہیں ، وہاں حدود اور قصاق کے قوانین نافذ کئے جائیں کیونکہ یہی شریعت کا حکم اور میری ہدایات ہیں اور ان پر عمل واجب ہے۔
عالیقدر امیرالمؤمنین در یک نشست با قاضیان:
ــ دوسیه های دزدان، اختطافچیان و فتنه گران را به گونه دقیق برسی نماید.
ــ آن دوسیه ها که در آن تمام شرائط شرعی حد وقصاص تکمیل شده باشد، شما مکلف هستید که درآن حدود و قصاص را عملی نماید،
زیرا این حکم شریعت و امر من می باشد که واجب است.— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 13, 2022









