بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نصف سے زائد پاکستانیوں نے ٹی وی دیکھناچھوڑدیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا اپنی وقعت کھونے لگا،گیلپ سروے کے مطابق نصف سے زائد پاکستانیوں نے ٹی وی دیکھناچھوڑدیااور وہ سوشل میڈیا پر منتقل ہوگئے ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 57فیصد  افراد نے گزشتہ چند روز میں کوئی بھی وقت ٹی وی دیکھنے میں نہیں گزارا ،خاص طور پر لوگ نیوز چینل نہیں دیکھ رہے بلکہ اب وہ سوشل میڈیا پر شفٹ ہو رہے ہیں ،یوں ٹی وی چینلز دیکھنے والوں کی تعداد میں ہوشربا کمی واقع ہوئی ہے ۔