بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیلگو سُپر اسٹار مہیش بابو کی والدہ کے 2 ماہ بعد والد بھی انتقال کرگئے

بھارتی حیدرآباد(شوبز ڈیسک) تیلگو سُپر اسٹار مہیش بابو کے والد اور ماضی کے سینئر اداکار کرشنا انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوماہ قبل ہی مہیش بابو کی والدہ کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد ان کے والد دل کا دورہ پڑنے کے باعث 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تیلگو سُپر اسٹار کے والد کو رات گئے دل کا دورہ پڑنےپر حیدرآباد کے اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد دے کر آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم آج صبح 4 بجے وہ دم توڑ گئے۔

مہیش بابو انٹرٹینمنٹ کمپنی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کو ان کے والد کے انتقال کی خبر دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا اور مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ سال مہیش بابو کے لئے بےحد مشکل رہا کیونکہ اسی سال ان کے بھائی بھی انتقال کر گئے تھے جس کے بعد اس سال ان کے گھر میں یہ تیسری موت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ مہیش بابو کے والد کرشنا تیلگو  سینئر اداکار ہیں جوکہ 300 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔