مظفرآباد(ممتازنیوز ) سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہر حال میں یقینی بنایا جائے، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو گا، جس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا، اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گئے، بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندئے عوام کے اندر ہی موجود ہوں گئے، جن تک عوام کی رسائی ہو گی، وہ اپنے مسائل سے ان منتخب نمائندگان کا آگاہ کر سکیں گئے، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورسز کی دستیابی، اساتذہ کے مسائل کو یکسو کرئے تاکہ ان انتخابات کا انعقاد یقینی ہو سکے، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی کشمیر پر رکھی گئی تھی، عوام آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، پاکستان پیپلزپارٹی ہی کشمیریوں کی حقیقی ترجمان ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے جاندار کردار ادا کیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جس انداز میں کشمیریوں کی ترجمانی اقوام عالم میں کی اس پر کشمیریوں کو فخر ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کی کسی طور تنہا نہیں چھوڑیں گئے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف آمدہ بلدیاتی انتخابات میں آزاد کشمیر سے بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی بلکہ آنے والا دور بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے، پسماندہ علاقوں میں صحت،تعلیم،رسل و رسائل جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں آزاد کشمیر میں نہ صرف ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے بلکہ آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں کا جھال بچھایا گیا، یونیورسٹیز کا قیام، میڈیکل کالجز، سمیت بے شمار دیگر تعلیمی اداروں کی بنیاد بھی ہمارئے دور اقتدار میں ہی رکھی گی، آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کا دور اقتدار سنہری حروف میں لکھا جائے گا، اقتدار میں آ عوامی میں پائی جانے والی احساس محرومیوں کا مکمل خاتمہ کریں گئے، اور عوام کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر مہیا کیے جائیں گئے، عوام آمدہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کا بھرپور ساتھ دیں
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہر حال میں یقینی بنایا جائے،سردار محمد یعقوب خان








