مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ارشاد راؤ اپنے عہد کے سچے صحافیوں اور کھرے نظریاتی افراد میں نمایاں حیثیت کے حامل تھے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز رشید نے کہا کہ ارشاد راؤ نے جمہوری سیاست، معاشی برابری اور قومی و انسانی آزادیوں کے لیے اپنی زندگی کو وقف کیے رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشاد راؤ کے اصولوں پر چلنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد انہیں اشکبار آنکھوں سے الوداع کہہ رہی ہے۔
ارشاد راؤ اپنے عہد کے سچے صحافیوں اور کھرے نظریاتی افراد میں نمایاں حیثیت کے حامل تھے۔ انہوں نے جمہوری سیاست، معاشی برابری اور قومی و انسانی آزادیوں کے لۓ اپنی زندگی کو وقف کیے رکھا۔ یہ اُن کے اصولوں پر چلنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد انہیں اشکبار آنکھوں سے الوداع کہہ رہی ہے ۔
— Pervaiz Rashid (@SenPervaizRd) November 15, 2022









