جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید، مرکزی چیئرمین چودھری اکرم گجر اور (ن)لیگ جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے سائفر بیانیے کا خود ہی ڈراپ سین کردیا ہے، حالیہ یوٹرن عمران خان کے ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے اور ان کے غیرسنجیدہ اور سیاسی بالغ نظری سے عاری ہونے کاثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ سابق وزیراعظم کی طرف سے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعدمحض ایک خط لہرا کر جس طر ح امریکی سازش کا بیانیہ گھڑا گیا اور معاون امریکی وزیرخارجہ ڈونلڈ لو پراس سازش میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے گئے اس سے پاکستان کو جو سفارتی سطح پر نقصان پہنچااور پاک امریکہ تعلقات میں بداعتمادی میں مزید اضافہ ہوا،اس کا ازالہ کون کرے گا،کیاوہ اس معاملے پر پاکستانی قوم سے معافی مانگیں گے،کیااس بارے میں ان سے جواب طلبی نہیں ہونی چاہیے؟ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ جب قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں واضح کردیاگیاتھا کہ سائفر کی کوئی حیثیت تو پھر عمران خان کیوں اپنے دعوے پر بضد رہے اور قومی سلامتی کمیٹی جیسے اہم فورم سے متعلق شکوک وشبہات کیوں پیدا کرتے رہے؟یہاں تک انہوں نے سلامتی کے ادارے کی ساکھ کو بھی داؤ پر لگانے کو ہرممکن کوشش کی ،کیا اس بارے میں ان سے بازپرس نہیں ہونی چاہئے ؟ پھر جب سائفر کو کوئی ہی حقیقت نہیں تھی تو عمران خان سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیوں کرتے رہے ؟ یعنی اگران کے کہنے پر جوڈیشل کمیشن بنا بھی دیا جاتاتو یہ محض وقت اور وسائل کا ضیاع ہی ہوتا لہذا اس ثابت ہوا کہ مستقبل میں ان کے کسی مطالبے پر عجلت میں ہر گز کوئی اقدام نہ اٹھایا جائے۔ شیخ سعید، چودھری اکرم گجر اور عمرمسعود پوری نے کہاکہ ملک کو بحرانوں سے ہمیشہ مسلم لیگ(ن) نے ہی نکالا ہے ،اب بھی وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت اتحادی حکومت خاص طور پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار ملکی معیشت کا استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،وہ وقت دورنہیں جب پاکستان ماضی کی طرح تمام بحرانوں سے سرخروہوکر نکلے گا۔
عمران خان نے سائفرپر جھوٹابیانیہ گھڑ کرملک کو نقصان پہنچایا، ان کیسا تھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے، رہنما(ن)لیگ سعودی عرب








