بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکرو ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کی لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں پولیس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(ممتازنیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں پولیس جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر و جمیل کی دعا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے جان قربان کرنیوالے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شر پسند عناصر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے دشمن ہیں۔وطن کے دفاع اور امن و امان کے قیام کیلئے بہادر سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ملک کے دشمن اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیر متزلزل جدو جہد جاری رہے گی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ لکی مروت میں دہشتگردوں کا پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اللّہ تعالی شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات بلند فرمائے۔